[ سورة يس - Ayat No 65 ]
آج کے دن ہم ان کے منہ پر مہر لگادیں گے ، اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے ، اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ وہ کیا کمائی کیا کرتے تھے ۔ ( ١٩ )
#AasanQuranUrdu
بھلا ان کا کیا بگڑ جاتا اگر یہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لے آتے، اور اللہ نے ان کو جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ( نیک کاموں میں ) خرچ کردیتے؟ اور اللہ کو ان کا حال خوب معلوم ہے۔
(سورۃ النساء_39)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جب "کبیرہ گناہوں" سے بچا جائے تو پانچ نمازیں، جمعہ دوسرے جمعے تک، اور رمضان دوسرے رمضان تک ہونے والے صغیرہ گناہوں کا کفارہ ہیں.
مشکوٰۃ المصابيح 564
(صحیح مسلم 552، 550؛ جامع ترمذی 214؛ مسند احمد 1009؛ السلسلة الصحيحة 646؛ ابن ماجہ 1086)
اطمینانِ قلب اور کام میں سہولت کی دعا
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىْۙ وَيَسِّرۡ لِىۡ اَمۡرِىْ
پروردگار! میری خاطر میرا سینہ کھول دیجئے اور میرے لئے میرا کام آسان بنا دیجئے۔
{سورۃ طٰہ ۔ ۲۵,۲۶}
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
میری اس مسجد (مسجد نبوی) میں ایک نماز مسجد الحرام کے سوا دیگر تمام مسجدوں میں نماز سے "ایک ہزار" درجہ زیادہ افضل ہے.
بخاری 1190
(مسلم 3374، 3379، 3383؛ نسائی 692، 2902، 2900؛ ماجہ 1404 - 1406؛ مسند احمد 12673 - 12677؛ مشکوٰۃ 692)
آپ ﷺ نے فرمایا:
میری مسجد (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد الحرام کے؛ اور مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں کی ایک لاکھ نماز سے افضل ہے.
ابن ماجہ 1406
(مسند احمد 12601، 12602)
ہر روز ڪوئی ایسا وقت ضــرور رڪھیں کہ جس مـیں صـرف اور صـرف اللّٰہ ڪا ذِڪر ہو اس وقت میــں اور ڪسی ڪےلیــے ڪوئی وقت نہ ہو ایسا ڪرنے ســے دل ڪو ایک خــوشی اور اللّٰہ تعالـٰی ســے قُــرب محسوس ہو گا۔
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اے الله! میں دو کمزوروں: ایک "یتیم" اور ایک "عورت" کا حق مارنے کو حرام قرار دیتا ہوں.
ابن ماجہ 3678
(مسند احمد 7122؛ المستدرک للحاكم 211)
حضرت ابی بن کعب ؓ نے کہا، رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اے ابو منذر! کتاب الله کی کون سی آیت تمہارے نزدیک سب سے با عظمت ہے؟ میں نے عرض کیا: "الله لا إله إلا هو الحي القيوم..."، تو آپ ﷺ نے میرے سینے کو تھپتھپایا اور فرمایا: اے ابو منذر! تمہیں یہ علم مبارک ہو.
مسلم 1885
(ابوداؤد 1460)
سات تباہ و برباد کردینےوالی چیزوں سےبچو
عرض کیاگیا: اللہ کےرسولﷺ! وہ کیا ہیں؟
فرمایا: اللہ کےساتھ شرک کرنا، جادو، ناحق کسی کوجان سےمارنا، سود کھانا، یتیم کامال کھانا، لڑائی کےدن پیٹھ پھیر کر بھاگنا، اور پاک باز اور عفت والی بھولی بھالی مؤمنہ عورتوں پر تہمت لگانا۔ (ابوداؤد،۲۸۷۴)
مفہوم احادیث: بخاری 2311 (بخاری 5010، 3275؛ جامع ترمذی 2880)
جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو، تو آیت الکرسی پوری پڑھ لیا کرو. ایک نگراں فرشتہ الله تعالیٰ کی طرف سے برابر تمہاری حفاظت کرتا رہے گا، اور صبح تک شیطان تمہارے پاس بھی نہیں آ سکے گا.
حضرت ابو امامہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا:
جو بندہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی (سورۃ البقرة، 2:255) پڑھ لے، وہ مرتے ہی جنت میں داخل ہوگا.
سنن الکبریٰ للنسائی 9928